ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھگونت مان کی حکومت نے پنجاب کے عوام کو دیا تحفہ، یکم جولائی سے 300 یونٹ بجلی مفت

بھگونت مان کی حکومت نے پنجاب کے عوام کو دیا تحفہ، یکم جولائی سے 300 یونٹ بجلی مفت

Sat, 16 Apr 2022 12:18:28    S.O. News Service

چندی گڑھ، 16؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب حکومت نے یکم جولائی 2022 سے گھروں کے لیے 300 یونٹ طجلی مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اطلاع محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ نے دی ہے۔ یہ اعلان حکومت کے ایک ماہ مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔ یکم جولائی سے ریاست کے ہر گھر کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ حکومت نے اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے مفت بجلی کا اعلان بھی کیا ہے۔ 30 دن کی مدت پوری ہونے پر ریاستی حکومت نے اپنا رپورٹ کارڈ جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل بھگونت مان نے کہا تھا کہ وہ 16 اپریل کو پنجاب کے لوگوں کے لیے بڑا اعلان کریں گے۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے دہلی کے وزیر اعلی اور پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ اجلاس میں پنجاب کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت کیسے دی جائے گی، اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد بھگونت مان نے کہا تھا کہ میں جلد ہی پنجاب کے لوگوں کو ایک خوشخبری سناؤں گا۔


Share: